بحث وتحقیق

عالم اسلام کی خبریں

منگل کی شام اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کے خیموں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء میں زیادہ تربچے اور خواتین شامل ہیں۔

3/28/2024

جنوبی لبنان کے قصبے الحباریہ میں بدھ کی صبح ایک طبی مرکز پر اسرائیلی فضائی حملے سات افراد کا اجتماعی قتل عام کیا گیا۔ متعدد افراد زخمی اور کئی تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

3/28/2024

یہاں نہ صرف نابینا افراد کو قران کریم کے بریل نسخے فراہم کرتے ہیں بلکہ کوئی نابینا طالب علم ہو تو اسی تکنیک سے اسے قرآن شریف سکھایا بھی جاتا ہے۔

3/27/2024

گزشتہ دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کی پہلی قرارداد منظور کرلی۔ اسرائیل سے فوری طور پر جنگ روکنے کا مطالبہ۔ دنیا بھر کے ممالک نے جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔ تاہم، مستقل جنگ بندی کیلئے پیش رفتیں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا.

3/27/2024

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84 شہید اور 106 زخمی ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔

3/26/2024

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کمشنر جوزپ بوریل نے سلامتی کونسل کی کل شام منظور کی گئی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پر فوری طور پر عمل درآمد پر زور دیا ہے۔ قرارداد میں رمضان المبارک کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

3/26/2024

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے ترجمان جیمز ایلڈر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے "بچوں کے خلاف جنگ" قرار دیا جانا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی پٹی "اب بچوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں رہی"۔

3/24/2024

جمعرات کے روز تقریباً 50,000 فلسطینیوں نے اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے عائد پابندیوں کے باوجود بابرکت مسجد الاقصیٰ میں عشاء اور نماز تراویح ادا کی۔

3/23/2024