بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی (بین الاقوامی یونین برائے مسلم اسکالرز) جنوبی افریقہ کے موقف کی حمایت کرتی ہے اور انصاف کے حصول کے لیے آزاد دنیا کی حمایت کا مطالبہ کرتی ہے۔

اتحادِ عالمی (بین الاقوامی یونین برائے مسلم اسکالرز) جنوبی افریقہ کے موقف کی حمایت کرتی ہے اور انصاف کے حصول کے لیے آزاد دنیا کی حمایت کا مطالبہ کرتی ہے۔

 

 

مسلم اسکالرز کی بین الاقوامی یونین جنوبی افریقہ کی ریاست کے موقف کی تعریف اور حمایت کرتی ہے، اور آزاد دنیا کے ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ دنیا میں انصاف کے حصول کے لیے اس کی کوششوں کی حمایت کریں،  ۔

 

دہشت گرد قابض ریاست اسرائیل کے ہاتھوں ۔انصاف، آزادی اور انسانی حقوق کو پامال کیا گیا ہے، اور انسانی قوانین کی مکمل خلاف ورزی کی گئی ہے۔

 

 

 

لہذا، ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں جو سرگرمیاں انجام پذیر ہو رہی ہیں. وہ امید افزا ہیں.  اس کے ذریعے ایک اہم قانونی اور انسانی ہمدردی کے واقعے کا مشاہدہ کیاگیا اور بین الاقوامی عدالت انصاف نے اسے انجام دیا جسے بہت سے لوگوں نے ایک پیشہ ورانہ کوشش کے طور پر بیان کیا ہے جو تعریف اور ستائش کی مستحق ہے ۔

 

لاکھوں لوگوں نے اس عظیم ایونٹ کو براہ راست نشریات کے ذریعے دیکھا، اس امر نے انہیں یقین دلایا کہ اس دنیا میں انصاف کا اپنا پلیٹ فارم ہے ۔

 

اس واقعہ کے ذریعے ذہن میں ایک سوال آتا ہے کہ :

 

 عرب اور مسلم ممالک فلسطینی کاز کی حمایت اور اس کے عوام کے حقوق کے دفاع کے لیے یکساں کوششیں کیوں نہیں کرتے؟

 

  جنوبی افریقہ کی ریاست انصاف کے ساتھ کھڑے ہونے اور حقوق کے حصول کی ایک باوقار پوزیشن میں ابھری ہے، اور اس نے مثبت انداز میں اس کوشش پر اپنا نشان ثبت کیا ہے ۔

 

جنوبی افریقہ کی طرف سے اٹھایا گیا یہ قدم عرب اور مسلم ممالک سمیت تمام ممالک کے لیے انصاف اور انسانی حقوق کے مسائل کے ساتھ کھڑے ہونے کی ترغیب کا باعث ہونا چاہیے۔ انصاف اور سچائی کا معاملہ سیاسی ہونے سے پہلے ایک انسانی مسئلہ ہے اور ان کے حصول کے لیے تمام اقوام کو متحد ہونا چاہیے ۔

 

اس موقع پر ، ہم امید کرتے ہیں کہ عرب اور مسلم ممالک جاگیں گے، مسئلہ فلسطین سمیت انصاف کے مسائل کے لیے حقیقی اور مسلسل حمایت کو اپنائیں گے اور اسی طرح کی کوششیں کریں گے جس کا ہم نے آج ہیگ کے بین الاقوامی عدالت انصاف میں مشاہدہ کیا ہے۔ پوری دنیا کو انسانی اور انصاف کے مسائل کے لیے مسلسل حمایت کی ضرورت ہے اور عرب اور مسلم ممالک اس تہذیبی اور انسانی کردار سے دور نہیں رہ سکتے۔ یہ ایک ذمہ داری ہے جسے ہم سب کو مل کر انجام دینا ہے. ،  اور پوری طاقت اور عزم کے ساتھ کوششیں کر نی اور مدد فراہم کرنی چاہیے ۔

 

ہم عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مادی، اخلاقی اور دستاویزی حمایت کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ساتھ کھڑے ہوں ۔   واللہ ھو المستعان۔

 

 

 

 

 

جمعہ: 30 جمادی الآخرۃ 1445ھ

 

مطابق: 12 جنوری 2024ء

     ڈاکٹر علی قرہ داغی (صدر) 

 

                ڈاکٹر علی محمد الصلابی( سیکرٹری جنرل)

 


: ٹیگز



التالي
’غزہ کی پٹی پر جنگ کے100 دن فلسطینیوں کے ایک صدی کے برابر ہیں‘

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں