بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحاد عالمی ملت اسلامیہ اور انسان دوست اقوام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ محاصرہ توڑنے اور غزہ تک خوراک اور طبی امداد پہنچانے کے لیے فریڈم فلوٹیلا کے ساتھ یکجہتی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

اتحاد عالمی ملت اسلامیہ اور انسان دوست اقوام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ محاصرہ توڑنے اور غزہ تک خوراک اور طبی امداد پہنچانے کے لیے فریڈم فلوٹیلا کے ساتھ یکجہتی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

(بیان)

 

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز انتہائی دردمندی کے ساتھ غزہ کے مظلوم اور مقہور عوام کے حقوق کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کرتی ہے. اہل غزہ ایک طویل عرصے سے جنگ اور نسل کشی سے دوچار ہیں ان پر ہونے والے مظالم تمام انسانی حدود سے تجاوز کر چکے ہیں  ان مشکل حالات میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے فوری اور اجتماعی اقدام کا مطالبہ کرتی ہے۔ اسرائیل کی جارحیت کو روکنے، محاصرہ اٹھانے اور انہیں فوری ریلیف پہنچانے میں شریک بننے کے لیے اپیل کرتے ہیں ۔

 

اس تناظر میں، ترکی میں "ای ہا ہا" تنظیم نے 50 ممالک کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی سول اداروں کے تعاون سے، "فریڈم فلوٹیلا" پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے، جس میں تین بحری جہازوں پر مشتمل ہے جو طبی اور خوراک کے سامان سے لیس ہیں۔ اس کا مقصد فوری جنگ بندی، غزہ کا محاصرہ توڑنا اور مصیبت زدہ فلسطینی عوام کو ضروری انسانی امداد پہنچانا ہے ۔

 

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کا خیال ہے کہ سول سوسائٹی اور شہریوں کی اس قسم کی پرامن سرگرمیاں امن کے حصول جنگ کو روکنے اور غزہ کے ناجائز محاصرے کو ختم کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

 

لہذا، یونین نے ان تنظیموں کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ان تنظیموں کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئ ہے، اور اس عظیم مہم کی حمایت کے لیے بین الاقوامی تعاون اور جامع یکجہتی پر زور دیتی ہے۔

 

 انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز اس عظیم منصوبے میں ، شریک ہے. اور اس بابرکت انسانی اقدام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، اور ہم درج ذیل اپیل جاری کرتے ہیں:

 

1- تمام عرب اور اسلامی حکومتیں اور عالمی برادری اس اقدام کی حمایت کریں ، اس کے کامیاب نفاذ کے لیے مادی اور اخلاقی مدد فراہم کریں ، اور غزہ تک سمندری راستے سے امداد پہنچانے کے طریقہ کار کو آسان بنانے میں ترک حکومت کے ساتھ کھڑی ہوں ۔

 

2- اس انسانی ہمدردی کی مہم کے لیے ضروری خوراک اور طبی سامان سے بحری جہازوں کو لیس کرنے میں تمام خیراتی معاشروں اور امدادی اداروں کی فوری شرکت ہونی چاہیے ۔

 

3- پارلیمنٹرینز، فقہا، علماء، اور انفرادی کارکنان کو ذاتی طور پر اس مہم میں شامل ہونے اور استنبول سے غزہ جانے والے بحری بیڑے میں شرکت کی دعوت دی جائے ۔

 

4- آزاد میڈیا اپنے پیغام اور اہداف کو پھیلانے اور مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اس انسانیت دوست اقدام کا احاطہ اور حمایت کریں ۔

 

5- تمام مبلغین اور ائمہ سے اس اقدام کی حمایت کرنے اور جمعہ کے خطبہ کے دوران اس کے بارے میں بات کرنے کی اپیل کرتے ہوئے، مالی اور اخلاقی طور پر اس کی حمایت کی اہمیت پر زور دیں۔

 

آخر میں، ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ فریڈم فلوٹیلا میں اس انسانی مہم کے ذمہ داروں کی کوششوں کو کامیابی عطا فرمائے اور اسے آزاد فلسطین میں فتح، بااختیار بنانے، امن اور انصاف کے حصول کی طرف ایک قدم بنائے۔

 

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:وقُلْ اعْمَلُوا فَسَيَرَى اللَّهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُ وَالْمُؤْمِنُونَ] (التوبة: 105).

 

  [اور اے نبی کہہ دیجئے کہ مستقل کار خیر انجام دیتے رہو کیونکہ اللہ اور اس کے رسول اور مومنین تمہارے کام کو دیکھیں گے‘‘ (التوبہ: 105)۔

 

 

 

سوموار: 13 شوال 1445ھ

مطابق: 22  اپریل 2024

                                               

 

ڈاکٹر علی بن محمد الصلابی (جنرل سیکرٹری)                                 ڈاکٹر علی قرہ داغی (صدر)


: ٹیگز



التالي
انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے ترک قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں