بحث وتحقیق

تفصیلات

غزہ میں ہونے والے مظالم اور بدترین نسل کشی کے حوالے سے مسلم اسکالرز کی عالمی یونین کا امت مسلمہ کے قائدین کے نام پیغام

غزہ میں ہونے والے مظالم اور بدترین نسل کشی کے حوالے سے مسلم اسکالرز کی عالمی یونین کا امت مسلمہ  کے قائدین کے نام پیغام

 

ملت اسلامیہ کے محترم، عالی مقام، عزت مآب قائدین  ! 

  

اللہ آپ کو کامیابی عطا فرمائے اور ہر قدم پر آپ کی رہبری فرمائے ۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! 

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ  غزہ میں آپ کے بھائیوں اور بہنوں، بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ، انھیں ہولناک جرائم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،غزہ میں اسرائیلی کی طرف سے اسپتالوں، مساجد اور گرجا گھروں کی تباہی، پانی اور بجلی خوراک اور ادویات کی بندش، پانی کے بہاؤ کو روکنا عالم آشکارا ہے. اسرائیل نے  تمام مہلک ہتھیاروں سے جان بوجھ کر غزہ کے معصوم عوام پر بمباری کی جس سے تقریباً چھ ہزار لوگ شہید ہوئے۔شہداء میں زیادہ تر بچے، خواتین، بیمار اور زخمی شامل ہیں ، ان بمباریوں کے نتیجے میں 15000 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔اس کے علاوہ اسرائیل غزہ میں دوسرے ایسے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے جو نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم  میں شامل ہیں۔

 

اس تباہ کن اور المناک صورت حال کے سلسلے میں اکثر مغربی رہنما دوغلی پالیسی کے شکار ہیں اور کئی مغربی ممالک کے رہنما  دفاع نفس کے بہانے ان تمام جرائم کی واضح حمایت کررہے ہیں،! 

حالانکہ تمام الہامی آسمانی قوانین اور بین الاقوامی قوانین تمام جائز طریقوں سے قابض قوتوں کے خلاف مزاحمت کی اجازت دیتے ہیں۔  اور مزاحمتی جہات نے غزہ  کے اندر جو کچھ کیا وہ قابض طاقتوں کے خلاف جدوجہد کا ایک حصہ تھا،اور انھیں بین الاقوامی قوانین کے تحت آتاتھا ، اور یہ غزہ کے ملٹری ڈویژن کے خلاف تھا، جب کہ قابض ریاست کی طرف سے غیر قانونی جنگ کا رخ بنیادی طور پر عام شہریوں کی طرف ہے، ان کا خاتمہ کرنا ، انہیں ملک بدر کرنا، انہیں دھمکانا، اور انہیں ہر ممکن اقدام سے روکنا اسرائیل یہ سب کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

 

ان تباہ کن سانحات اور دوہری پوزیشنوں کے پیش نظر، مسلم علماء آپ کی خدمت میں وہ پیغام پیش کرتے ہیں جو ان مظالم اور ناانصافیوں کے خلاف آپ کے ایمان، آپ کی اخوت اور آپ کے ضمیر کے تقاضوں کے لحاظ سے آپ پر فرض ہے 

 اس کے مطابق، ہم آپ سے درج ذیل اقدامات کی گذارش کرتے ہیں :

اول :وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی کے پیمانے کے پیش نظر مناسب عملی اقدامات کا فوری آغاز کرنا تاکہ اس ہولناک جنگ کو فوری طور پر روکنے کے لیے عملی دباؤ فراہم کیا جا سکے۔

 

ان عملی اقدامات میں اہم ترین عملی اقدام متعلقہ ممالک کا اس قابض ریاست اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات منقطع کرلینا ہے۔

 

اگر  فوری طور پر جنگ بندی نہ کی گئی تو اسلامی ممالک کو جنگ کے حوالے سے ایک دوسرا موقف اختیار کرنا لازم ہوگا، مثلاً جنگ کا دائرہ وسیع کرنا، قابض اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک کا معاشی بائیکاٹ کرنا، یا اس جیسے دوسرے اقدامات جو ہمارے عزت مآب حکمراں انجام دے سکتے ہیں ۔

 

اگر اس طرح کے فیصلے کیے جاتے تو ظالم قابض کو روکا جاسکتا ہے. اور تمام عرب اور اسلامی خطوں میں اپنے قائدین سے ہم آہنگی پیدا ہو جاتی، ان اقدامات سے خود ان ممالک کے لیے بڑے فوائد حاصل ہوجاتے اور انتہا پسندانہ خیالات، انتشار اور علیحدگی پسندی کا خاتمہ ہو جاتا۔

 

دوم: اس سلسلے میں، ہم معزز رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالمی پیمانے پر ایسے ممالک کا ایک انسانی اتحاد قائم کریں جو ایشیا، یورپ، جنوبی امریکہ اور افریقہ میں اور انسانی حقوق اداروں میں 

فلسطینی عوام کےاور انسانی اور آزادی کے حقوق کی حمایت کرے  

جو کچھ ہو رہا ہے اسے جدید جرم، نازی نسل پرستی، اور غزہ میں ہمارے لوگوں کے خلاف ہولوکاسٹ کہا جا سکتا ہے ۔

 

سوم : غزہ کے لوگوں کو درکار تمام ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے فضائی پل اور زمینی کراسنگ کا انتظام کرنا، ذرا سوچیں! اہل غزہ کے تعلق سے ہمارا رب العالمین کے سامنے ہمارا کیا جواب ہوگا کہ غزہ کے لوگوں اور ان کے مریضوں کے علاج کے لیے اور ان کے ہاسپٹل کے لیے ایندھن  نہیں مل پا رہا جب کہ تقریباً 50% تیل کے ذخائر اسلامی ممالک کے پاس ہیں ؟اگر قابض اسرائیل اس درخواست کو قبول نہیں کرتا ہے تو پھر اس کے جامع بائیکاٹ  کی ضرورت ہے،  اور ناانصافی اور اس سلسلے میں اس امر کو یقینی بنائیں کہ اسرائیلی جارحیت کے ساتھ کھڑے تمام ممالک کو تیل اور گیس کی برآمد کو روک دیا جائے۔اس بائیکاٹ کی اپیل قبل میں شاہ فیصل بن عبدالعزیز  علیہ الرحمہ نے بھی کیا تھا ، 

چہارم: اہل غزہ کی جلاوطنی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں کیونکہ قابض دشمن غزہ کو اس کے لوگوں کے اوپر تباہ کر کے یہ چاہتا ہے کہ کہ انھیں جلا وطن کر دیا جائے اور جب یہ مقصد حاصل ہو جائے گا تو دوسرا مرحلہ ویسٹ بنک کی جلاوطنی کا ہو گا۔  اور پھر صیہونی دائیں بازو کے انتہا پسند پورے فلسطین پر یہودی ریاست کے اپنے خوابوں کو پورا کرے گا۔

 

پانچواں: غزہ میں ہمارے لوگوں کے لیے دل کھول کر عطیہ کریں، اور سرکاری انجمنوں اور تنظیموں کے ذریعے ان کے فائدے کے لیے چندہ جمع کرنے کی اجازت دیں۔

 

ششم: ان مظلوموں کی جان ومال بطور امانت آپ کے سپرد ہے، خدا آپ کی حفاظت فرمائے، ان کی حفاظت اور دفاع کرنا ایک شرعی فریضہ اور قومی و انسانی ضرورت ہے، انھیں بے یار مددگار چھوڑ کر قابض اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا اور ان سے دوستی کرنا قطعاً جائز نہیں، یہ ظالم وہ ہیں جنہوں نے ہمارے پہلا قبلہ اور ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سفر  معراج کے مرکز پر ناجائز طور پر قبضہ کر رکھا ہے اور ہے جو اہل فلسطین کی نسل کشی کی جنگ چھیڑ رکھا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ہمارے اولین مقصد سے غداری ہے اور عقل شائستگی اور بہادری.کی نفی ہے۔ ، 

 

ساتواں : خدا کا بر حق وعدہ مسلمانوں کے ساتھ ہے، اور قابض مجرموں کے بارے میں خدا تعالیٰ کا یہ قانون ہے کہ وہ مٹ جائیں گے، کیونکہ آخر کار حق کی فتح ہوگی، اور ظلم آخر میں ہارے گا، اور قبضہ لازماً مٹ کر رہے گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ * إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنصُورُونَ * وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ] (سورة الصافات:171\  173) [اور بے شک ہمارا کلام ہمارے رسول بندوں پر پہلے پہنچ چکا ہے،کہ بے شک انہیں ہی مدد ملے گی اور ہم ہی غالب آنے والے ہیں۔] (سورۃ الصفات: 171/173)   )

 

حضرات گرامی مرتبت! :

 

آپ کی اسلامی امت آپ جیسے قائدین سے نصرت ومدد کی پوری امید رکھتی ہے اور یہ امید بھی رکھتی ہے کہ آپ غزہ میں اپنے بھائیوں کی حفاظت اور غزہ کے عوام کے ساتھ ناانصافی، جارحیت اور نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اہل غزہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔

 

خدا تعالیٰ آپ کو نیکی اور فتح کے حصول میں کامیابی عطا فرمائے اور آپ کو خیر کی کنجی اور برائی کے تالے بنائے۔

 

اللہ آپ کا حامی وناصر ہو 

والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 

 

 

 

 

منگل: 9 ربیع الآخر 1445ھ

 مطابق: 24 اکتوبر 2023ء

 

 

                       أ. د. علي القره داغی (    سیکرٹری جنرل    )                                                                    سالم سقاف الجفري    (صدر

 


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں