بحث وتحقیق

تفصیلات

عالمی اتحاد برائے مسلم علماء، کی طرف سے بحرین میں دعوت و اصلاح کے ممتاز قائد الحاج احمد المالود کے انتقال پر تعزیت

عالمی اتحاد برائے مسلم علماء، کی طرف سے بحرین میں دعوت و اصلاح کے ممتاز قائد الحاج احمد المالود کے انتقال پر تعزیت

 

اللہ کے فیصلے اور تقدیر پر ایمان رکھتے ہوئے اور غم و اندوہ سے بھرے دلوں کے ساتھ، عالمی اتحاد برائے مسلم علماء مملکت بحرین کی ممتاز دعوتی شخصیت ، ممتاز معلم اور مربی، اور جمعیۃ الاصلاح کے بانی اراکین میں سے محترم الحاج احمد محمد المالود رحمہ اللہ کی وفات پر تعزیت پیش کرتا ہے، جو ایک بھرپور ایمانی اور دعوتی زندگی گزارنے کے بعد اپنے ربِ کریم کے حضور حاضر ہو گئے، ان کی زندگی تعلیم، تربیت، دعوت، نصیحت اور اصلاح میں بھرپور خدمات سے عبارت تھی۔

الحاج احمد محمد المالود 1935ء میں شہر الحد میں پیدا ہوئے۔ اپنی ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی اور 1949ء میں پرائمری سطح سے فراغت حاصل کی۔ 1953ء میں ثانوی تعلیم مکمل کی۔

 1953–1954ء میں الحد شمالی اسکول میں تدریسی فرائض سرانجام دیے، پھر 1958ء تک سماہیج اسکول میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔ 1961ء میں الحد جنوبی اسکول کے پرنسپل مقرر ہوئے اور 12 سال تک اس کی قیادت کی۔ 1978ء سے 1990ء میں ریٹائرمنٹ تک کئی دیگر اسکولوں کی بھی سربراہی کی۔

ریٹائرمنٹ کے بعد مدارس الفلاح کے قیام میں شریک ہوئے اور چھ سال تک ان کی انتظامیہ کی ذمہ داری سنبھالی۔

دعوتی اور سماجی خدمات میں مسلسل سرگرمی

دعوتی اور سماجی میدان میں بھی آپ کی خدمات نمایاں رہیں۔ 1952ء میں جمعیۃ أوال الثقافیہ اور 1958ء میں جمعیۃ الفلاح کے بانیوں میں شامل تھے۔

1965ء میں اصلاح کلب میں شامل ہوئے اور 1970ء کی دہائی میں اس کے مجلسِ انتظامیہ میں سرگرم رہے۔

قرآن کریم کی تعلیم کے لیے پہلے مرکز کے قیام میں بنیادی کردار ادا کیا اور 1975ء سے جمعیۃ الاصلاح کی تحفیظ کمیٹی کے صدر رہے۔

عالمی اتحاد برائے مسلم علماء مرحوم کے اہل خانہ، رشتہ داروں، چاہنے والوں اور مملکت بحرین کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی وسیع رحمت نازل فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، ان کی محنت و خدمات کا بہترین صلہ عطا فرمائے، جنت الفردوس میں مقام دے، اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر و سکون عطا فرمائے۔

﴿إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾

 

دوحہ: 28 شوال 1446ھ

مطابق: 26 اپریل 2025ء

 

ڈاکٹر علی بن محمد الصلابی                     پروفیسر علی محی الدین القره داغی

       سیکریٹری جنرل                                                            صدر

 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* للقراءة باللغة العربية، يرجى الضغط على كلمة (هنا)..




منسلکات

السابق
جنرل سیکریٹریٹ کا اجلاس، تازہ ترین امور کا جائزہ اور ادارہ جاتی کارکردگی کے فروغ پر تبادلہ خیال

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں