بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کے صدر نے جنوبی افریقہ کے سفیر کا استقبال کیا اور فلسطینیوں کے تعاون کی متعدد جہات پر باہم تبادلہ خیال کیا.

اتحادِ عالمی کے صدر نے جنوبی افریقہ کے سفیر کا استقبال کیا اور فلسطینیوں کے تعاون کی متعدد جہات پر باہم تبادلہ خیال کیا. 

 

 

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے صدر

عزت مآب پروفیسر ڈاکٹر علی محی الدین قرہ داغی نے 5 مارچ بروز منگل کی سہ پہر ریاست جنوبی افریقہ کے سفیر عزت مآب جناب غلام جسین ع

اس مال سے  انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے ہیڈ کوارٹر میں واقع اپنے دفتر میں ملاقات کی. 

 

محترم سفیر کا اس دورہ کے دوران انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے صدر کی طرف سے پرتپاک اور پرجوش استقبال کیا گیا، جواب میں، محترم سفیر نے صدر محترم کی طرف سے پرتپاک استقبال کے لیے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ علماء کرام کا سفارت خانے میں اپنے دفتر میں استقبال کروں لیکن انہوں نے علماء کی خدمت میں حاضر ہو کر ان سے ملنے کو ترجیح دی ۔

 

اپنی تقریر کے تناظر میں، عزت مآب سفیر نے فلسطینی عوام کی حمایت اور مدد کے لیے جنوبی افریقہ کی کوششوں کا ایک جائزہ پیش کیا، انہوں نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ جنوبی افریقہ کا موقف انصاف اور مساوات کی اقدار سے جڑا ہوا ہے۔

 

غزہ کے موجودہ واقعات کی روشنی میں، سفیر نے اس مسئلے کی ایک تاریخی تصویر پیش کی، اور صہیونی ریاست اسرائیل کو انسانی حقوق کی اس کی سنگین خلاف ورزیوں کا جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ان تلخ تجربات کی عکاسی کرتا ہے جن سے ان کا ملک نسل پرستی کے دور میں گزرچکا ہے اور جنوبی افریقہ صہیونی  ریاست کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں قانونی طریقہ کار سمیت بین الاقوامی سطح پر فلسطینی کاز کی حمایت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

 

اپنی طرف سے، یونین کے صدر نے فلسطینی عوام کے حق میں جنوبی افریقہ کے منصفانہ اور فعال کردار کو سراہا ، اور اس بات پر زور دیا کہ اس حمایت کو مسلمان علماء اورملت اسلامیہ کے تمام طبقات کی طرف سے بہت سراہا گیا ہے، اور اسلامی اور انسانی ہمدردی کی اہمیت پر زور دیا۔ .

 

دونوں، شخصیات نے جنوبی افریقہ اور بر اعظم افریقہ میں اسلام کو عملی طور پر متعارف کروانے کے علاوہ مختلف امدادی اور تعلیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انھوں نے مستقبل قریب میں علماء کی یونین کے صدر کے جنوبی افریقہ کے دورے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

میٹنگ کے اختتام پر صدرمحترم نے یونین کی شیلڈ کے علاوہ عزت مآب سفیر کو اپنی کچھ کتابیں بطور تحفہ پیش کیں، جو درحقیقت نوے سے زائد ممالک کے تعلق رکھنے والے سینکڑوں علماء کی طرف سے سے قدر دانی کا اظہار ہے. جو بین الاقوامی سطح پر فلسطینی کاز اور انسانی مسائل کی حمایت میں ان کی کوششوں اور ریاست جنوبی افریقہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں ۔

 

ماخذ: الاتحاد

 


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں