بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کے صدر پروفیسر علی قرہ داغی نے فلسطین میں نسل کشی کے حوالے سے عالم اسلام کی خاموشی پر شدید تنقید ۔

اتحادِ عالمی کے صدر پروفیسر علی قرہ داغی نے فلسطین میں نسل کشی کے حوالے سے عالم اسلام کی خاموشی پر شدید تنقید ۔

 

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے صدر شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی نے فلسطین میں اسرائیلی قبضے کی طرف سے کی جارہی نسل کشی پر عرب اور اسلامی دنیا اور عالمی برادری کی "شرمناک خاموشی" پر سخت تنقید کی۔

 

شیخ علی محی الدین قرہ داغی نے ایک ویڈیو بیان میں - فلسطینی عوام کے المیے کے بارے میں عرب اور ملت اسلامیہ کے رہنماؤں کی طرف سے دکھائی گئی غفلت اور لاپرواہی کی شدید مذمت کی، اور اس بات پر زور دیا کہ ان قائدین کے سر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے. وہ فلسطینیوں پر ہورہے اس ظلم اور اسرائیل کے گھناؤنے جرائم کو روکنے کے لیے اقتصادی اور سیاسی اقدامات کر سکتے ہیں۔  

 

انہوں نے مزید کہا کہ کہ اسرائیلی غاصب دشمن معصوم لوگوں کو قتل کرکے اور غزہ کی پٹی میں اور اب رفح میں بنیادی ڈھانچے، مساجد اور اسپتالوں کو تباہ کرکے اپنے جرائم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

انہوں نے عرب اور مسلم رہنماؤں اور دنیا کے آزاد لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر ایکشن لیں اور اسرائیل کے ان گھناؤنے جرائم کا مقابلہ کریں اور فلسطین میں نسل کشی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔

 

مسلم اسکالرز کی یونین

 

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے فلسطینی شہر رفح پر صہیونی حملے کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ غاصب صہیونیوں کے خلاف مزاحمت ایک شرعی فریضہ ہے۔

 

اپنے بیان میں ، مسلم علماء نے ملت اسلامیہ کے رہنماؤں اور عوام، دنیا کے آزاد لوگوں، اور تمام بین الاقوامی اور انسانی تنظیموں سے اس وحشیانہ یلغار کو روکنے کا مطالبہ کیا، جس کے نتیجے میں اسرائیل کے پچھلے تمام جرائم کے ساتھ نسل کشی اور جبری نقل مکانی کے مزید جرائم کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

 

غزہ کے شہداء قابل فخر ہیں۔

 

غزہ کی پٹی کے خلاف جارحیت کے 132 ویں دن اسرائیلی فورسز نے اس کے ارد گرد شدید گولہ باری اور توپ خانے کے گولوں سے شدید بمباری کی ۔

 

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 28 ہزار 473 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد ہے اور زخمیوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

 

ماخذ: الاتحاد

 


: ٹیگز



التالي
انڈیا ،اترا کھنڈ ہلدوانی میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ملی

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں