بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کے صدر شیخ علی قرہ داغی کی طرف سے قطری وزارت خارجہ کے تحت مستقل کمیٹی برائے تنظیم کانفرنس کو اس کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا.

اتحادِ عالمی کے صدر شیخ علی قرہ داغی کی طرف سے قطری وزارت خارجہ کے تحت مستقل کمیٹی برائے تنظیم کانفرنس  کو اس کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا. 

 

شیخ ڈاکٹر علی محی الدین القرادغی، صدر انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے قطری وزارت خارجہ کی مستقل کمیٹی برائے کانفرنس کے ایک وفد سے ملاقات کی۔

 

وفد میں عزت مآب شیخ حسن بن راشد آل ثانی اور عزت مآب شیخ ثانی بن عبداللہ آل ثانی شامل تھے۔

 

تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کے  دوران شیخ علی قرہ داغی نے انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی جانب سے  دوحہ شہر میں 24 سے 28 جمادی الآخرۃ 1445 ہجری مطابق ، 6 تا 10جنوری 2024 چھٹی جنرل اسمبلی  کی شاندار میزبانی کرنے پر ریاست قطر کا شکریہ ادا کیا۔ ۔

 

اس تقریب میں دنیا بھر سے 900 علمائے کرام نے شرکت کی، جس کا نعرہ تھا "ہم اپنا دین کو قائم کریں گے ، اپنی قوم کو آگے بڑھائیں گے ، اور اپنے مقدسات کا دفاع کریں"۔

 

شیخ علی قرہ داغی نے جنرل اسمبلی اور اس کے ساتھ ہونے والی تین کانفرنسوں کی کامیابی میں مثبت کردار ادا کرنے، پرتپاک استقبال، فراخدلی سے مہمان نوازی اور اچھی تنظیم کے لیے ذمہ داران کی زبردست ستائش کی ، ان تینوں کانفرنس کے عناوین تھے "  "حماية الأسرة في زمن الانهيار الحضاري في السلم والحرب"،  "فطرة التدين وسؤال الإلحاد"،  "طوفان الأقصى ودور الأمة". "امن اور جنگ کے حالات میں تہذیبی گراوٹ کے وقت خاندان کی حفاظت کرنا" ، "دین داری کی فطرت اور الحاد کا سوال" ، اور ""طوفان الاقصیٰ اور قوم کا کردار۔

 

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب مبارک عجلان الکواری کی سربراہی میں کانفرنسوں کے انعقاد کی مستقل کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی زبردست کاوشوں ، خدمات انجام دینے، سہولیات  فراہم کرنے، میزبانی اور نقل و حمل کے ذرائع فراہم کرنے اور ان تمام عوامل کی تعریف کرتے ہوئے جنہوں نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ 

جنرل اسمبلی کی سرگرمیوں کے حوالے سے ، شیخ علی قرہ داغی نے اس کمیٹی میں شامل کچھ نمایاں شخصیات کو تعریف ستائش کے طور پر یونین کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔

 

ماخذ: الاتحاد

 


: ٹیگز



التالي
وزیر خارجہ ملایشیا، فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت کی وکالت کریں گے

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں