بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کے صدر کی شیخ عبدالمجید الزندانی سے ملاقات. اسلام اور مسلمانوں کے لیے ان کی بیش بہا خدمات کے اعتراف میں انہیں یونین کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی ۔

اتحادِ عالمی کے صدر کی شیخ عبدالمجید الزندانی سے ملاقات. اسلام اور مسلمانوں کے لیے ان کی بیش بہا خدمات کے اعتراف میں  انہیں یونین کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی ۔

 

  شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی ، صدر انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے ترکی میں اپنے قیام کے دوران، یونین کے ممبران کے ایک موقر وفد کے ہمراہ،  محترم شیخ عبدالمجید الزندانی سے برادرانہ اور دوستانہ ملاقات کی ۔ ، اور اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں ان کی عظیم کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں یونین کی شیلڈ سے نوازا۔

اتحادِ عالمی نے جنرل اسمبلی کے آخری اجلاسوں کے دوران شیخ الزندانی کو اعزاز دینے کے لیے پیشگی رضامندی ظاہر کی تھی، اور بعد میں ان کی صحت کی خرابی کی وجہ سے سفر کرنے سے قاصر ہونے پر شیخ علی القرادغی کی سربراہی میں ایک وفد نے یہ اعزاز ان کے حوالے کیا۔

 

شیخ الزندانی نے اس اعزاز پر اپنی خوشی، فخر، اور شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ اعزاز ان کی خدمات کی رفتار کو مزید تیز کرے گا. 

شیخ عبدالمجید الزندانی کو یونین کے بانیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، اور انہوں نے کئی اچھے کاموں کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کی عظیم خدمات انجام دیں۔

 

وہ الایمان یونیورسٹی کے ذریعے قرآنی معجزات کے میدان میں اپنی کوششوں اور یمن میں اپنی اصلاحی اور تنظیمی کوششوں کی وجہ سے مشہور تھے. جہاں انہوں نے معاشرے کو منظم کرنے اور ملک میں اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے کام کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

شیخ الزندانی کو عالم اسلام کی قابل فخر علامت سمجھا جاتا ہے اور ان کی عزت افزائی ان کی شاندار کاوشوں اور دین اور معاشرے کی خدمت میں عظیم خدمات کے اعتراف کے مد نظر ہے ۔ امید ہے کہ یہ اعزاز انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے جو کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں ان کی قدردانی کی علامت بنے گا۔

 

ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ شیخ عبدالمجید الزندانی کو کامیابی عطا فرمائے، ان کی حفاظت فرمائے، ان کی کاوشوں اور علم میں برکت عطا فرمائے اور ان کے اعمال صالحہ کو قبول فرمائے۔

 

ماخذ: الاتحاد

 


: ٹیگز



التالي
غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرائم کے لیے اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے ہیگ کی عدالت میں دعویٰ دائر کرنے پر جنوبی افریقہ کا قابلِ تعریف اقدام :اتحادِ عالمی ۔
السابق
استنبول.. یونین پریذیڈنسی نے ٹرمز آف ریفرنس اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اپنا پہلا اجلاس منعقد کیا۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں