بحث وتحقیق

تفصیلات

فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے: انڈیا کے علماء و ملی قائدین کا مسئلہ فلسطین پر مشترکہ بیان

 

فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے: انڈیا کے علماء و ملی قائدین کا مسئلہ فلسطین پر مشترکہ بیان

 

فلسطین خصوصا غزہ کی صورت حال پر ہم سخت تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ معصوم انسانی جانوں حتی کہ بچوں اور خواتین کی مسلسل ہلاکت ، غذا، پانی، ادویات اور بجلی کی سپلائی کا انقطاع اور شہری علاقوں پر مسلسل بم باری اور غزہ کے انخلا کی کوششوں کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ ہم یہ یاد دلانا چاہتے ہیں کہ صہیونی حکومت گذشتہ ستر برسوں سے مسلسل فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کر رہی ہے اور اس سرزمین کے اصل باشندوں یعنی فلسطینیوں پر مسلسل وحشیانہ مظالم ڈھارہی ہے۔ تمام عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں نئی بستیوں کی مسلسل آبادکاری اور مسجد اقصی کی مسلسل بے حرمتی اور اس طرح کی دیگر جارحانہ پالیسیاں علاقے میں امن وامان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔ اس بات کی ضرورت ہے کہ عالمی برادری فوری حرکت میں آئے اور خوں ریزی کے سلسلے کو روکے۔ اس علاقے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی اور اس سلسلے میں عالمی قوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔ ہم ارباب اقتدار سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ہندوستان کی دیرینہ استعمار مخالف اور فلسطین دوست خارجہ پالیسی ، جس کی گاندھی جی سے لے کر واجپیء جی تک نے بھی وکالت کی ہے، اس کو جاری رکھتے ہوئے وہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے اپنے اثر ورسوخ کا استعمال کرے۔

 

دستخط کنندگان:

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ( صدر ، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ )

 

 

 مولانا سید ارشد مدنی (صدر جمعیت علماء ہند )

 

سید سعادت اللہ حسینی (امیر جماعت اسلامی ہند )

 

 

 مولانا سید محمود اسعد مدنی (صدر جمعیت علماء ہند )

 

 مولانا سیدمحمد اشرف کچھوچھوی ( صدر، آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ )

 

 مولانا ابوالقاسم نعمانی (ناظم ، دارالعلوم دیوبند )

 مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی (امیر جمیعتہ اہل حدیث ہند )

 

 جناب سید احمد ولی فیصل رحمانی (امیر ، امارت شریعہ بہار، اڑیسہ وجھار کند )

 

مولاناسید تنویر ہاشمی صدر، جماعت اہل سنت ، کرنا ٹکا)

 

ڈاکٹر ظفر الاسلام خان ( سابق صدر کل ہند مسلم مجلس مشاورت )

 

ڈاکٹر مفتی مکرم احمد ( شاہی امام مسجد فتح پوری )

 

ڈاکٹرمحمد منظور عالم ( جنرل سکریٹری ، آل انڈیا ملی کونسل )

 

مولا نا محسن نقوی (امام شیعه جامع مسجد )


: ٹیگز



التالي
اتحادِ عالمی 1947 عیسوی کی طرح غزہ کی تباہی اور اس کے لوگوں کی جلاوطنی کو روکنے کے لیے تمام امن پسند قوتوں سے ایک بین الاقوامی عرب اسلامی انسانی اتحاد کی تشکیل کا مطالبہ کرتا ہے۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں