بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی امت مسلمہ سے سے غزہ کا دفاع کرنے اور نسل کشی کی جنگ کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے اورخاص طور پر اس جنگ کو روکنے کے لیے عرب اور اسلامی ممالک سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے (بیان)

اتحادِ عالمی امت مسلمہ سے سے غزہ کا دفاع کرنے اور نسل کشی کی جنگ کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے اورخاص طور پر اس جنگ کو روکنے کے لیے عرب اور اسلامی ممالک سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے (بیان)

 

 

 

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز

 

قابض ریاست اسرائیل غزہ کی نسل کشی پر آمادہ ہے اور اسے نیست نابود کرنے پر تلا ہوا اور امریکہ اور دیگر یورپی ممالک انسانیت اور بین الاقوامی قوانین کی پرواہ کیے بغیر پوری طاقت  اس کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

 

اے مسلمانوں مصیبت کی اس گھڑی میں تم کہاں ہو؟ سب سے بڑی ذمہ داری اسلامی اور عرب حکومتوں پر عائد ہوتی ہے اور اگر آپ ان کی ہر ممکن حفاظت نہیں کرتے اور اپنے اوپر عائد فریضہ کو ادا نہیں کرتے تو آپ اللہ تعالیٰ کے سامنے اور پھر آنے والی نسلوں کے سامنے آپ ذمہ دار اور جواب دہ ہوں گے۔

 

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز انتہائی تشویش کے ساتھ قابل فخر غزہ کی پٹی کی خواتین، بچوں، مساجد اور عمارتوں کو نشانہ بنانے والی انتقامی جنگ پر گہری نظر بنائے ہوئی ہے۔

 

اے میری قوم یہ نسل کشی کی جنگ ہے، عرب اور اسلامی قوم اس جنگ کو روکنے کے لیے کب حرکت کرے گی؟

 

 غزہ میں اپنے بھائیوں کی مدد کرنا ایک شرعی فریضہ ہے اور ان کو چھوڑنا اور ترک کرنا خدا، اس کے رسول اور قوم کے ساتھ خیانت ہے۔

 

"سیلاب اقصیٰ"مسجد  اقصیٰ کی خاطر تھا جو ہم سب کا قبلہ ہے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معراج کی منزل ہے، جب کہ قابض اسرائیلیوں کی طرف سے اس کی حرمت کو پامال کیا گیا اور اس کے ساتھ جارحیت کی گئی اور تمام اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی۔

 

لہٰذا ہم سب کو قابل فخر غزہ کے دفاع میں مؤثر انداز میں شرکت کرنی چاہیے اور ان کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دینا چاہیے۔

 

مسلمانوں کی حمایت بالخصوص مظلوم کی حفاظت کرنا ایک شرعی فریضہ ہے اور اس میں کوتاہی کرنا حرام ہے، پیارے برگزیدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ما من امرئ يخذل امرءاً مسلماً عند موطن تنتهك فيه حرمته وينتقص فيه من عرضه إلا خذله الله عز وجل في موطن يحب فيه نصرته، وما من امرئ مسلم ينصر مسلماً في موضع ينتقص فيه من عرضه، وينتهك فيه من حرمته إلا نصره الله في موطن يحب فيه نصرته(جو کوئی بھی کسی مسلمان کو اگر ایسی جگہ  چھوڑدےجہاں اس کی حرمت پامال ہوتی ہو۔ اور اس کی عزت آبرو کو خطرہ لاحق ہو تو اللہ تعالیٰ اس کو روز قیامت رسوا فرمائے گا جب کہ اسے اللہ کی مدد کی سخت حاجت ہوگی. اور جو مسلمان دوسرے مسلمان کی ایسی جگہ مدد کرتا ہے جہاں اس کی عزت کم ہو اور اس کی حرمت پامال ہوتی ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کی ایسی جگہ مدد کرتا ہے جہاں اس کو اللہ کی مدد کی سخت ضرورت ہوگی  اسے ابوداؤد {4884}  احمد {16368} ۔

 

اللہ عظیم ہے اور فتح ہم سب کے لیے ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا:وَلَيَنصُرَنَّ اللَّهُ مَن يَنصُرُهُ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ] [اور اللہ یقیناً اس کی مدد کرے گا جو اللہ کی مدد کرے گا، بے شک اللہ زبردست اور غالب ہے] (سورۃ الحج:40)۔

 

 

 

بدھ: 26 ربیع الاول 1445ھ

 

مطابق: 11 اکتوبر 2023ء

 

 

 

 ڈاکٹر علی القرا دغی

 

سیکرٹری جنرل

 


: ٹیگز



التالي
فلسطینی قوم کے "شہداء اور مزاحمت کار" پوری امت کو ثابت قدمی اور اللہ کی طرف سے فتح پر یقین کا درس دے رہے ہیں (طوفان اقصیٰ )

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں