بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی برائے مسلم اسکالرز غزہ اور فلسطین کی حمایت میں امریکہ اور یورپ میں جاری طلبہ تحریک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے اور طلبہ کے خلاف حکومتوں کے جبر کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔

اتحادِ عالمی برائے مسلم اسکالرز  غزہ اور فلسطین کی حمایت میں امریکہ اور یورپ میں جاری طلبہ تحریک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے اور طلبہ کے خلاف حکومتوں کے  جبر کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔

 

 

 انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ، "قابلِ فخر غزہ" کی حمایت میں امریکہ اور یورپ میں جاری طلبہ کی تحریک  کو سراہا، طلبہ اور پروفیسروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، اور دنیا بھر میں ان کے اور ان کے ہم منصبوں کے لیے مزید تعاون کا مطالبہ کیا۔

 

اس بیان میں - جو پیر 29 اپریل 2024 کو جاری کیا گیا تھا - میں ریاستہائے متحدہ، جرمنی اور دیگر ممالک میں میں پولیس کی طرف سے یونیورسٹی کیمپس میں پروفیسروں اور طلباء کے خلاف کیے جانے والے جبر کی شدید مذمت کی گئی، اور اس امر کا اظہار کیا گیا کہ کہ یہ طرزِ عمل ان ممالک کے آمرانہ جابرانہ اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔

 

یونین نے غزہ میں جاری نسل کشی کی بھی مذمت کی اور غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج کے خلاف خونریز جنگ کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے دفاع کا مطالبہ کیا۔

 

یہ بیان دنیا بھر میں خاص طور پر امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں میں طلبہ اور نوجوانوں کے احتجاجی مظاہروں کی حمایت کا اعلان کرتا ہے. کیمپس میں فلسطین کا دفاع کرنے والے طلباء کے خلاف پولیس کے جبر کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے نیز ، غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے، اور جنگ سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں سے سرمایہ کاری واپس لینے کے مطالبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

 

اتحادِ عالمی کے اس بیان میں صیہونی دشمن کو انسانی امداد کے ہزاروں ٹرکوں کو رفح کراسنگ سے روکنے کی کھلی چھوٹ دینے اور اس ظالمانہ رویہ کے سامنے دنیا کے ہتھیار ڈالنے پر یونین کے عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا، اور غزہ میں صیہونی قبضے اور اس کی ہمدرد ریاستوں کا مقابلہ کرنے میں بین الاقوامی برادری کی ناکامی کی طرف اشارہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انسانی صورت حال کی سنگینی بڑھتی چلی جارہی ہے اور وہاں انسانیت سوز جرائم کی مستقل ہورہے ہیں ۔

 

بیان کے اختتام پر، یونین نے رہنماؤں اور عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ محاصرے کو فوری طور پر اٹھانے، ناانصافی اور ظلم کے خلاف لڑنے اور لاکھوں بے گناہ افراد کی جانیں بچانے کے لیے کام کریں، جبکہ اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ کارروائی انسانی تاریخ کی پیشانی سے بدنما داغ کو مٹانے کا ایک قابل قدر موقع ہے۔ .


: ٹیگز



السابق
اتحادِ عالمی کے صدر، نائبین صدر اور سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں، یونین پریذیڈنسی کا اجلاس. یونین کی اندرونی مسائل اور ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں