بحث وتحقیق

تفصیلات

مسجد اقصیٰ میں 50 ہزار فلسطینیوں نے نمازعشاء اور تراویح ادا کی

مسجد اقصیٰ میں 50 ہزار فلسطینیوں نے نمازعشاء اور تراویح ادا کی

 

جمعرات کے روز تقریباً 50,000 فلسطینیوں نے اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے عائد پابندیوں کے باوجود بابرکت مسجد الاقصیٰ میں عشاء اور نماز تراویح ادا کی۔

 

یروشلم میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے کہا کہ "قابض حکام کی طرف سے مسلط کی گئی پابندیوں کے باوجود باوجود تقریباً 50,000 فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے اندر عشا اور تراویح کی نماز ادا کی۔"

 

قابض فوج نے متعدد نوجوانوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کے لیے داخل ہونے سے روک دیا جب کہ مسلسل پانچویں ماہ بھی مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف میں پابندیاں سخت کی گئی ہیں۔

 

رمضان المبارک کی پہلی تاریخ کو قابض فوج نے "باب الاسباط" کے علاقے میں مسجد اقصیٰ سے متصل باڑ پر خاردار تاریں لگا دیں، جس کا مقصد نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنا تھا۔ .

 

یروشلم گورنری نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ "ایک خطرناک نظیر میں اور 1967 کے بعد پہلی بار قابض فوج نے (باب الاسباط) میں مسجد سے متصل باڑ پر خاردار تاریں لگا دی ہیں۔"

 

 

 

 

 


: ٹیگز



السابق
اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کے الشفاء ہسپتال کی عمارت کو بم سے اڑا دیا

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں