بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کے سیکرٹری جنرل کا عرب اور مغربی ممالک سے فلسطین میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ

اتحادِ عالمی کے سیکرٹری جنرل کا عرب اور مغربی ممالک سے فلسطین میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ

 

 

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر علی محمد الصلابی نے عرب اور مغربی دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی  حکومت کی طرف سے روا رکھی جانے والی نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اقدام کریں۔ جو نسل کشی مسلسل چار مہینوں سے جاری ہے ۔

 

نسل کشی فوراً بند کی جائے 

 

شیخ علی صلابی نے اپنے بیان میں خونریزی کو روکنے اور اسرائیلی افواج کی طرف سے جدید ترین اور طاقتور ترین ہتھیاروں کے استعمال سے چھیڑی جانے والی تباہ کن جنگ کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔

 

انہوں نے اس تناظر میں یورپی یونین کے کردار کے بارے میں اس امید کا اظہار کیا کہ یورپی یونین ان ہلاکت خیز واقعات کو روکنے میں تاریخی کردار ادا کر سکتا ہے۔

 

حماس

 

اسی حوالے سے سے شیخ الصلابی نے حماس کے ساتھ جنگ ​​کے بعد غزہ کی پٹی کے انتظام سے متعلق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بوریل کے اقدام پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مستقبل میں فلسطینی شعبے کے انتظام میں عرب ممالک کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ فلسطینی عوام کی مرضی اور خواہش نیز ان کی حکومت اور ان کے معاملات کو سنبھالنے والی حکومت کے انتخاب سے جڑا ہوا ہے۔

شیخ علی الصلابی نے مغربی ممالک اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ وسیع عالمی یکجہتی پر سنجیدگی سے غور کریں، جنہیں غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور یروشلم میں بے پناہ مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے انھےبےگھر کیا جارہا ہے مسلسل ، زیادتیوں اور قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شیخ علی الصلابی نے کہا، "یورپ کی جانب سے اس خونریزی کو روکنے کے لیے سنجیدہ عزم کا فقدان یورپی عوام پر منفی  اثرات مرتب کرے گا، جو بڑی حد تک اس ناانصافی کو مسترد کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا: "کچھ مغربی حکومتوں کے قابض اسرائیل کا تمام قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے جرائم کے باوجود تعاون کرنا ۔ یہ استعمار اور قبضے کے دور کی تائید ہے جس سے ہمارے خطے کے عوام پچھلی صدی میں دوچار ہوچکے ہیں ، لیکن آخر کار ہمارے ممالک آزاد ہوئے اور عوام فتح یاب ہوئے۔

 

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز

 

شیخ علی الصلابی نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم اسکالرز کی بین الاقوامی یونین، ایک ادارے کے طور پر، اس امر کے لیے پابند عہد ہے کہ وہ اسلامی پیغام کو عام کرے  اور مرکزیت اور اعتدال کی اقدار کو فروغ دے ، یونین مغربی ممالک میں بالعموم اور یورپی ممالک میں بالخصوص سیاسی رہنماؤں کی طرف اپنا ہاتھ بڑھاتی ہے۔ ان کے دانشور اشرافیہ اور مذہبی اداروں سے گذارش کرتی ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے کے ذریعے کی قوانین کی پرواہ کیے بغیر،کی جانے والی نسل کشی جس کے متاثرین میں خواتین، بچے، بوڑھے اور عام شہری ہیں؛ اس ظالمانہ رویہ کے خلاف انسانیت کی بنیاد پر اتحاد قائم کرنے کے لیے آگے آئیں ،  ۔

 

انہوں نے مزید کہا: "ظلم، ناانصافی، جبر اور رب العالمین کی اقدار سے انحراف تہذیبوں اور ریاستوں کے زوال کے اسباب ہیں، اور عدل انصاف کا قیام وہ قوانین ہیں جن کے ساتھ تمام آسمانی پیغامات آئے، اور  اسلام میں اس کی اہمیت کو واضح طور پر بیان کیا گیا ۔

 

شیخ علی الصلابی نے یورپی پارلیمنٹ کے موقف کی تعریف کی جس نے غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی کے لیے گزشتہ جمعرات کو فیصلہ کیا اور اسے درست سمت میں ایک مثبت قدم قرار دیا۔

 

غزہ کی پٹی کو تباہی سے بچانا

 

گزشتہ جمعرات کو یورپی پارلیمنٹ نے غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی اور خطے میں انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرنے والی ایک "غیر پابند" قرارداد کی منظوری دی تھی۔

 

یورو نیوز ویب سائٹ نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ، جسے 131 کے مقابلے میں 72 کی غیر حاضری کے ساتھ، 312 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کیا گیا، اسٹراسبرگ شہر میں پارلیمنٹ کے مکمل اجلاس کے دوران سامنے آیا۔

 

نیوز سائٹ کے مطابق، قرارداد کے متن میں، پارلیمنٹ نے پہلی بار "مستقل جنگ بندی" کا مطالبہ کیا، اس شرط کے ساتھ کہ یہ "غزہ میں تمام یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کو بے اثر کرنے" کے ذریعے حاصل کیا جائے۔

 

ماخذ: الاتحاد + عربی 12

 


: ٹیگز



السابق
عالمی عدالت، اسرائیل کے خلاف مقدمے کی حمایت کریں گے: بیلجیئم

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں