بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کے سیکرٹری جنرل کا تاشقند ایئرپورٹ پہنچے پر پُرتپاک استقبال۔

اتحادِ عالمی کے سیکرٹری جنرل کا تاشقند ایئرپورٹ پہنچے پر پُرتپاک استقبال۔

بخارا میں میر عرب اسکول کے قیام کی 500ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے 

 

 

تاشقند - یونین کے سیکرٹری جنرل، محترم ڈاکٹر علی قرہ داغی ، گزشتہ رات تاشقند ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں موجود اعلیٰ شخصیات  نے آپ کا زور دار استقبال کیا۔

 

 ان کے استقبال کے لیے موجود وفد کی سربراہی مفتی نورالدین عبدالخالق نذر کر رہے تھے ، ان کے علاوہ اس موقع پر ازبکستان میں مسلم امور کی انتظامیہ کے متعدد ارکان  اور ازبک حکومت کے نمائندے بھی تھے۔

 

اس عظیم الشان تقریب میں ترکی میں مذہبی امور کے سربراہ محترم ڈاکٹر علی ارباش بھی تاشقند پہنچ گئے ہیں ۔

 

یہ دورہ بخارا شہر میں میر عرب اسکول کے قیام کی 500ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی سرگرمیوں کے تناظر میں ہورہا ہے۔ شہزادہ سعید بن عبداللہ الیمانی نے اس اہم اسکول کی بنیاد رکھی، جس نے گزشتہ پانچ صدیوں کے دوران اس خطے میں علم اور تعلیم کی راہیں روشن کیں۔

 

یہ دورہ اسلامی بھائی چارے، سرکاری اور بین الاقوامی اداروں کے درمیان ثقافتی اور مذہبی تعاون کو مضبوط کرنے اور مسلمانوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کو بڑھانے کا ایک موقع ہے۔ توقع ہے کہ ان تقریبات میں  علمی لیکچرز، سیمینارز، اعلیٰ سطحی میٹنگز اور تعمیری مباحث  بھی شامل ہوں گے جن کا مقصد متعدد شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔

 

ماخذ: الاتحاد

 


: ٹیگز



التالي
غزہ پٹی کے مظلومین آپ کی فوری مدد کے شدید محتاج ہیں. آپ زکوٰۃ اور اوقاف سے حاصل شدہ رقم کو اہلِ غزہ تک پہنچا نے کے لیے فوری اقدامات کریں. اتحادِ عالمی کی اسلامی حکومتوں اور امدادی اداروں سے اپیل (بیان)

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں