بحث وتحقیق

تفصیلات

غزہ کی موجودہ سنگین صورت حال پر یونین کے سیکرٹری جنرل کا بیان: صہیونی حملے کی مذمت اور بین الاقوامی خاموشی کے خاتمے کا مطالبہ

غزہ کی موجودہ سنگین صورت حال پر یونین کے سیکرٹری جنرل کا بیان: صہیونی حملے کی مذمت اور بین الاقوامی خاموشی کے خاتمے کا مطالبہ

 

 

غزہ کی پٹی کی موجودہ پیش سنگین صورت حال میں ، صہیونی وجود کے وحشیانہ اور غدارانہ حملے اور شرمناک بین الاقوامی خاموشی کی پس منظر میں یونین قرآن، سنت اور انسانی و اخلاقی اقدار کی بنیاد پر اپنے مضبوط موقف کا اعادہ کرتی ہے۔ 

 

 

 

1-  یونین اس بات کو واضح کرتی ہے کہ جو لوگ خدا کی راہ میں قابض دشمن کی بمباری سے مارے گئے وہ شہید ہیں بلکہ زندہ ہیں۔

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :

(وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ، فَرِحِينَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِم مِّنْ خَلْفِهِمْ أَلَّا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ) (آل عمران :169-170) 

 اور جو اللہ کی راہ میں شہید کئے گئے ہر گز انہیں مردہ خیال نہ کرنا بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں ، انہیں رزق دیا جاتا ہے۔

وہ) اس پر خوش ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا ہے اور اپنے پیچھے(رہ جانے والے) اپنے بھائیوں پر بھی خوش ہیں جو ابھی ان سے نہیں ملے کہ ان پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

ہم قابلِ فخر اہل غزہ  کے لیے ثابت قدمی اور  فتح  مبین کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں،بالیقین اہل غزہ مجاہدین ہیں اور شدید ترین اور مجرم قابض اسرائیل کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔

 

2-  یونین اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگی جرائم، نسل کشی اور نازی ہولوکاسٹ ہے، اور ہم ان واقعات کے حوالے سے عالمی خاموشی اور قابض ریاست کو ملنے والی امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، اور دیگر کی حمایت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ 

 

3-  یونین ناجائز صہیونی ریاست کی ناانصافیوں اور اس کی وحشیانہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، اسرائیل کی بدترین جارحیت کے نتیجے میں دسیوں ہزار ہلاک، زخمی اور لاپتہ ہیں، جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ان میں صحافی وائل دحدود کا خاندان بھی شامل ہے، جن کے لیے ہم اپنی تعزیت اور دعائیں پیش کرتے ہیں ۔

 

4-  ہم بے گناہ شہریوں کے خلاف قابض ریاست کے مسلسل وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کرتے ہیں، جو اس کی بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی بے توقیری کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم غزہ میں فلسطینی صحافیوں اور اہل خانہ کو وحشیانہ طور پر نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، کیونکہ یہ آزادی صحافت اور سچائی کی اطلاع دینے کے حق کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور قابض اسرائیل کی جابرانہ پالیسیوں میں خطرناک اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

 

 ہم بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ظالم اسرائیل کے معصوم شہریوں کے خلاف کیے جانے والے جرائم کا مقابلہ کریں، اسرائیل کی انسانی  اور بین الاقوامی سطح پر صہیونی قبضے کی مذمت کریں۔

 

5-  صہیونی حکومت اور اس کے شراکت دار اور معاونین اس بزدلانہ فعل کے مکمل ذمہ دار ہیں.

 ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان وحشیانہ طرز عمل کو روکنے اور انصاف کے حصول کے لیے فوری اقدامات کرے، کیونکہ قابض اسرائیل کے جرائم کے حوالے سے مغربی دنیا کی مسلسل شرمناک خاموشی اسے اپنی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی ترغیب دیتی ہے اور فلسطینی عوام کے مصائب میں اضافہ کرتی ہے۔

 

6-  یونین مظلوم شہریوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے عرب اسلامی انسانی اتحاد کے مطالبے کی تجدید کرتی ہے۔ عالم اسلام اور عالمی برادری کو اس ناانصافی اور انسانی حقوق پر حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا چاہیے، اور ہم انصاف کے حصول اور ان جرائم کے ذمہ داروں کو بین الاقوامی عدالت میں لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

والله غالب على أمره ولكن أكثر الناس لا يعلمون.اور اللہ اپنے کام پر غالب ہے مگر اکثر آدمی نہیں جانتے۔

 


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں