بحث وتحقیق

تفصیلات

مسجد اقصیٰ پر سینکڑوں یہودیوں کا دھاوا، درجنوں فلسطینی زخمی

مسجد اقصیٰ پر سینکڑوں یہودیوں کا دھاوا، درجنوں فلسطینی زخمی

غزہ می

بیت المقدس: ‘‘اسرائیلی پولیس کی سخت حفاظت میں 400 اسرائیلی یہودی آباد کاروں نے آج جمعرات کی صبح مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ کے کئی ارکان بعد میں مسجد اقصی آئیں گے اور ان دراندازیوں میں شریک ہوجائیں گے۔ العربیہ’’کے نامہ نگار نے یہ اطلاع دی ہے ۔ یہودیوں کی یہ دراندازی اس وقت سامنے آئی ہے جب القدس اور اس کے اطراف میں یہودی دائیں بازو کے گروپوں کے فلیگ مارچ کی تیاری کے حوالے سے پہلے ہی علاقے میں شدید کشیدگی ہے۔ اسرائیلی پولیس نے یہودیوں کے فلیگ مارچ کو محفوظ بنانے کے لیے القدس میں 3 ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔مزید برآں اسرائیلی فوج نے آج جمعرات کی علی الصبح مغربی کنارے کے شہر نابلس پر بھی دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیا ذرائع نے نابلس میں ہلال احمر کے ترجمان احمد جبریل کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ربڑ سے ملفوف دھاتی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ انٹرنیٹ پر جاری تصاویر میں فوج کو اولڈ سٹی کی گلیوں میں آنسو گیس پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دریں اثنا ء اطلاع ہے کہ،غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے تازہ حملوں سے ہونے والی تباہی کے باعث 459 خاندان بے گھر ہو گئے۔غزہ کی پٹی میں سماجی ترقی کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں 9 مئی کو اسرائیل کی جانب سے شروع کیے گئے حملوں کے بعد فلسطینی خاندانوں کی عمومی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر حالیہ حملوں میں 459 خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔اسرائیل نے غزہ میں 2516 افراد کو بے گھر کیا، ان افراد میں 1180 بچے، 688 خواتین، 97 بوڑھے اور 3 معذور تھے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ لڑاکا طیاروں اور دھماکوں کی آوازوں نے بچوں کو بہت خوفزدہ کر رکھا ہے، ان پر گہرے نفسیاتی اثرات چھوڑے ہیں، یہاں تک کہ کچھ بچے خوف کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔وزارت کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ حملوں سے متاثر ہونے والوں کو پہلے نصف ملین ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی اداروں سے اسرائیلی حملوں سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد” کی اپیل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے غزہ پٹی پر 9 مئی کی صبح پانچ روز تک جاری رہنے والی صیہونی جارحیت کے دوران 8 فلسطینی طلباء شہید اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ 44 اسکولوں اور کنڈرگارٹنز کو نقصان پہنچا۔ وزارت تعلیم اور اعلیٰ تعلیم نے آج ایک بیان میں کہا ہیکہ 8 طلباء شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے ہزاروں طلباء اور بچے نفسیاتی صدمے، تناؤ، خوف اور اضطراب کا شکار ہوگئے۔


: ٹیگز



التالي
اجتہاد اور فتویٰ کمیٹی کی نششت میں وثیقہ فتویٰ کی مسودے پر بحث ۔
السابق
کینیڈا اور یورپی یونین میں اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کی تعریف... اور چین، بھارت اور میانمار میں مسلسل ظلم و ستم پر تنقید  (رپورٹ)

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں