بحث وتحقیق

تفصیلات

افغانستان میں زلزلہ: طالبان کا ریسکیو آپریشن ’تقریباً مکمل‘، پاکستان نے سرحدی راستے کھول دیے

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق افغان طالبان کی فوج کے ترجمان محمد اسماعیل معاویہ کا کہنا ہے کہ ’ریسکیو آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ کوئی بھی ملبے تلے نہیں دبا ہوا۔‘ جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی وزارت کے ترجمان محمد نسیم حقانی نے کہا ہے کہ بڑے ضلعوں میں ریسکیو آپریشن ختم ہوگیا ہے تاہم دوردراز علاقوں میں جاری ہے۔

اقوام متحدہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ طالبان کی وزارت دفاع کے مطابق 90 فیصد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔

ادھر پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان، خاص کر خوراک اور ادویات، پہنچانے کا عمل جاری ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’ہمارے ہیلی کاپٹر، ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں متاثرین کی مدد کر رہی ہیں۔‘

انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ دو سرحدی گزر گاہیں انگور اڈہ اور غلام خان کو کھول دیا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو پاکستان کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جاسکے۔

اب تک ملک میں زلزلے اور شدید بارشوں کے باعث ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سہولیات کی کمی اور دشوار گزار علاقوں کے باعث ریسکیو عملے کو امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں درپیش ہیں۔


: ٹیگز



السابق
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں